Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈسٹری میں اپنی گوری رنگت کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا، اداکارہ مومنہ اقبال

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ انہیں انڈسٹری میں اپنی گوری رنگت کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے کریئر اور شادی سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے بی – کام کرنے کے بعد اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا تھا، شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے فوراً بعد خوش قسمتی سے انہیں مرکزی کردار ملنے آفر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ مجھے فوری مرکزی کردار آفر ہونے شروع ہوگئے جس کی وجہ سینئر اداکاروں کی طرف سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا کہ مجھے یہ کردار اتنی جلدی کیسے مل گئے۔

مومنہ اقبال کے مطابق مجھے اپنے گوری رنگت کی وجہ سے بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اچھے لڑکے اس دنیا میں ملنا مشکل ہے، آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں، فیملی اور گھر ان کی ترجیحات نہیں ہیں۔

انہوں مزید نے کہا کہ جیون ساتھی کے لیے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہے، اگر انسان اندر سے خوبصورت ہو تو وہ باہر سے بھی حسین دکھنے لگتا ہے، جو اللہ سے ڈرتا ہوگا وہ پوری زندگی آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے، جس کو اللہ کا ڈر نہیں ہے اس کو کسی کا ڈر نہیں ہوتا، وہ دوسری کی زندگی تباہ کردیتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version