Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھر والے میرا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھتے، اداکارہ زباب رانا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زباب رانا نے کہا ہے کہ گھر والے میرا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھتے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ زباب رانا کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی انہیں اس قدر سپورٹ کرتی ہے کہ انہوں نے آج تک ان کا ایک بھی ڈراما نہیں دیکھا۔

 

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں یاد کہ میری والدہ، بہن یا بھائی کو میرا کوئی ڈراما یاد بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن میری فیملی میرے کرئیر کے معاملے میں مجھے سپورٹ کرتی ہے، ان کی طرف سے مجھے بہت پیار ملا اور ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔

اداکارہ زباب رانا کے مطابق لوگ کہتے ہیں کہ مثبت کرداروں میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی لیکن ایسا نہیں ہے، ان کرداروں میں بھی بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈراموں میں رونا آسان کام نہیں ہے، مجھے فیک رونا نہیں آتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version