بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے رکشا بندھن کے موقع پر سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دونوں بھائیوں کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ “یہ دونوں میرے بچے پہلے اور میرے بھائی بعد میں ہیں”۔
انہوں نے لکھا کہ “رکشا بندھن مبارک ہو میرے پریشان کن لوگوں”۔
اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
