Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سارہ علی خان کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ علی خان کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ سارہ علی خان نے رکشا بندھن کے موقع پر سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو اپنے بھائی ابراہیم علی خان، والد سیف علی خان، کرینہ کپور، تیمور علی خان اور جہانگریر علی خان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں سارہ کو اپنے تینوں بھائیوں کو راکھی باندھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version