Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راکھی ساونت کا عمرے سے واپسی پر اہم بیان سامنے آگیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کا عمرے سے واپسی پر اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت آج صبح ہی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس بھارت پہنچی ہیں۔

  انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنا استقبال کیے جانے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ہار پہنائے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے راکھی نہیں فاطمہ نام سے بلایا جائے، میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میرا بلاوا آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں عمرہ کرنے کے بعد بہت پرسکون محسوس کر رہی ہوں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ آپ لوگ باتیں کرتے ہیں، جو مسلمان ہو کر مندر جاتے ہیں، آپ لوگ اُنہیں کچھ نہیں بولتے، اگر ایک ہندو لڑکی کعبہ شریف چلی گئی، خدا سے ملی تو آپ لوگوں نے طوفان برپا کر دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version