Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ صحیفہ جبار نے ڈپریشن سے چھٹکارا پانے کا آسان حل بتادیا

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار نے ڈپریشن سے چھٹکارا پانے کا آسان حل بتادیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اکنامکس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی میں ان کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے کسی کا تعلق نہیں ہے، میرا تعلق پٹھان گھرانے سے ہے جہاں پڑھائی کی مکمل اجازت ہے، تعلیم حاصل کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن ظاہر ہے اکثر گھرانوں میں شوبز انڈسٹری کو تنگ نظر سے دیکھا جاتا ہے، اس لیے ماڈلنگ شروع کرنے سے قبل کچھ مسائل پیش آئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ رکاوٹیں دور ہوگئیں۔

ڈپریشن سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے صحیفہ جبار نے کہا کہ ڈپریشن سے چھٹکارا پانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کم کردینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپریشن کی ایک وجہ یہ ہے کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر دوسروں کی تصاویر دیکھ کر ہم احساس کمتری کا شکار ہونے لگتے ہیں، دوسری وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات یا ادھوری معلومات حاصل ہو رہی ہے، اس کے علاوہ بھی کئی وجوہات ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version