معروف بھارتی ملیالم اداکارہ اپرنا نائر نے خودکشی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ملیالم اداکارہ اپرنا نائر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے، ان سے متعلق اطلاع مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے دی جہاں ان کی لاش لائی گئی تھی، اپرنا نائر اس گھر میں اپنے شوہر اور 2 بچوں کے ساتھ مقیم تھیں۔
اپرنا نائر کی موت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی، ان کی مبینہ خود کشی کی وجہ گھریلو مسائل ہوسکتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے چند ملیالم فلموں اور متعدد سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں