Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی بیٹی کے ہمراہ فلم کرنے کو تیار

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ہمراہ فلم کرنے کو تیار ہیں۔

شاہ رخ خان کی بیٹی کے ہمراہ بنائی جانے والی فلم کو ممکنہ طور پر سہانا خان کی ڈیبیو فلم کے طور پر ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم ممکنہ طور پر ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا کیوں کہ سہانا خان کی نیٹ فلیکس کی فلم ’دی آرچی‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے دسمبر 2023 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

لیکن بعض فلمی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سہانا خان کے ڈیبیو کے لیے ’دی آرچی‘ کی ریلیز موخر کرواکر ان کی پہلی فلم والد کے ہمراہ ریلیز کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان جلد ہی اپنی بیٹی سہانا خان کے ہمراہ فلم ساز سنجے گھوش کی فلم میں دکھائی دیں گے۔

مذکورہ فلم سہانا خان کی ڈیبیو فلم ہوگی اور اس پر کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان اور سہانا خان کے کردار انتہائی اہم ہوں گے اور وہ ایک دوسرے سے جڑے ہوں گے۔

سنجے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جاسوس کے کرداروں پر مبنی ہوگی اور سہانا خان بھی جاسوس کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان فلم میں اپنی بیٹی کے استاد کے طور پر دکھائی دیں گے یعنی وہ فلم میں بیٹی کو جاسوسی کے لیے ہدایات دیتے دکھائی دیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version