بھارت کی معروف اداکارہ شہناز گل نے پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو ویڈیو گیم کھیلتے اور پنجابی گانا ’’سفر‘‘ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں جہاں انکے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے انکی تعریف کی وہیں بھارت میں اپنی دلچسپ باتوں کے باعث مشہور شہناز گِل نے بھی ہانیہ کی تعریف کی۔
شہناز گلِ نے ’کیوٹسٹ (بہت پیاری) ‘ لکھا اور اس کے ساتھ دل والے ایموجی بھی بنائے۔
شہناز گِل کی جانب سے دیے گئے اس ردِ عمل پر دونوں ملکوں کے سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاراؤں کی تعریف کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
