Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلال شاہ کی رہائی؛ حریم شاہ نے بڑا سرپرائز دے دیا

پاکستان کی معروف و متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کی گھر واپس آنے کی خوشی میں اپنے فالوورز کے لئے بڑا اعلان کردیا ہے۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ “الحمدللہ ، میرے شوہر بلال شاہ آج صبح بحفاظت گھر واپس آگئے ہیں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی”۔

انہوں نے کہا کہ “آپ کے اصرار پر آج اپنے چند فالوورز کو ایکس بلو سبسکرپشن خرید کردوں گی، آگر آپ بھی بلیو ٹک لینا چاہتے ہیں تو نیچے ’آئی وانٹ‘ کمنٹ کریں، شکریہ”۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر کو کراچی سے سادہ لباس افراد اغوا کر کے لے گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version