Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نعمان مسعود مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

پاکستان کے معروف اداکار نعمان مسعود مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار نعمان مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں وہ اپنی مرحومہ والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

 اداکار نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی محسسوس نہیں ہوا کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے بلکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے آس پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کی قبر پر جاتا ہوں، اسے صاف کرتا ہوں، فاتحہ پڑھتا ہوں، لیکن مجھے کبھی ان کی قبر میں ان کی موجودگی کا احساسِ نہیں ہوا کیونکہ میں ان کو اپنے اردگرد محسوس کرتا ہوں۔

نعمان مسعود نے کہا کہ وہ کراچی سے اسلام آباد بھی اسی لئے منتقل ہوگئے کیونکہ کراچی میں ان کی والدہ کی بےشمار یادیں وابستہ ہیں، جن سے جان چھڑانا چاہتا ہوں کیونکہ میں ان کا جانا برداشت نہیں کرسکا، میں رونا نہیں چاہتا لیکن انہیں یاد کر کے رو جاتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ جب کبھی کسی خاص دن عام تعطیل ہوتی ہے جیسے جشن آزادی وغیرہ، تو میری اور اہلیہ ثمرین کی کوشش ہوتی ہے کہ اس دن کو اولڈ ایج ہومز میں موجود ضعیف العمر افراد کے ساتھ گزاریں اور انہیں خاص محسوس کروائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version