پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی کی اداکار بلال اشرف کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں مایا علی نے ہلکے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کو اداکار بلال اشرف کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے جو ڈرامہ اور فلموں میں ادا کیے گئے اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ مایا علی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
