پاکستانی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے کنگنا رناوت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
حال ہی میں پاکستانی معروف اداکارہ نوشین شاہ سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا کبھی وہ کسی بھارتی اداکارہ سے ملی ہیں ؟ اور اگر کبھی ملنا چاہیں تو وہ کون سی اداکارہ ہوگی ؟
سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں ایک عورت ہے جس سے میں ملنا چاہوں گی اور وہ کنگنا رناوت ہے اور مل کر اس کو دو تھپڑ لگاؤنگی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح وہ میرے ملک کے بارے میں غلط باتیں کرتی ہے، جس طرح وہ میرے ملک کی فوج کے حوالے سے باتیں کرتی ہے، اس کی جرأت کو سلام ہے، عقل و شعور اس میں نہ ہونے کے برابر ہے لیکن ملکوں کے بارے میں باتیں کروالو اور وہ بھی کسی دوسرے کے ملک کے بارے میں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اس لڑکی سے سچ میں ملنا چاہتی ہوں اور اس کے ساتھ بیٹھ کر اس سے یہ پوچھوں گی کہ آپ کو میرے ملک کے معاملات کے بارے میں کیسے پتا؟ ، آپ کو میرے ملک کی فوج کے حوالے سے کیسے پتا؟ ، یہ باتیں ہماری ایجنسی ہمیں نہیں بتا رہی تو آپ کو کون بتا رہا؟ ، آپ اداکارہ ہیں اپنا کام کریں ناکہ ان باتوں میں پڑیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
