Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار عدنان صدیقی نے قومی کرکٹرز کو اہم مشورہ دیدیا

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے قومی کرکٹرز کو اہم مشورہ دیدیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے ٹاکرے میں بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہی اس گیم کی حقیقت ہے، ہم کچھ جیتتے ہیں، کچھ ہارتے ہیں۔ بھارت کی  قابل ستائش کارکردگی نے انہیں جتوایا، جبکہ ہمیں ابھی اور محنت کی ضرورت ہے ۔

 

 

دوسری جانب معروف اداکار فرحان سعید نے پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر لکھا کہ آج پاکستانی ٹیم میں کئی خامیاں دکھائی دیں، انڈیا نے ہمیں ہر جانب سے پچھاڑ دیا، اس طرح کی شکست آپ کو ٹورنامنٹ سے محروم کر سکتی ہے۔

 

 

 انہوں نے لکھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ بابر اور ان کی ٹیم ایک اچھے کم بیک کے ساتھ اگلے میچ میں میدان میں اتریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version