Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجابی فلم انڈسٹری کی ہر فلم پہلے مجھے آفر ہوتی ہے، شہناز گل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ پنجابی فلم انڈسٹری کی ہر فلم پہلے مجھے آفر ہوتی ہے۔

  حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شہناز گل کی فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ کا ٹریلر جاری ہوا ہے جس میں انہیں نہایت ہی گلیمرس انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

  فلم کے حوالے سے اداکارہ شہناز گل نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے روپ کا کریڈٹ ریا کپور کو جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ریا نے مجھے ہمیشہ کیلئے بدل دیا، پہلے آپ سونم کپور کو دیکھ کر عش عش کر اٹھتے ہوں گے کیونکہ سونم بہت عمدہ لباس پہنتی ہیں، مجھے ریا کپور نے ویسا ہی انداز دے دیا ہے۔

شہناز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا پنجابی فلم انڈسٹری مجھے سائیڈلائن کر رہی ہے، ہر فلم سب سے پہلے مجھے آفر ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں درست اسکرپٹ دیکھتی ہوں جس میں لڑکے لڑکیوں کے کردار برابر کے ہوں یا عورت سے متعلق کہانی ہو۔

خیال رہے کہ ‘تھینک یو فار کمنگ’ 6 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version