پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حمائمہ ملک کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر یو اے ای حکام کے ساتھ چند تصاویر پوسٹ کیں جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے گولڈن ویزا دینے پر یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ حمائمہ ملک پہلی اداکارہ نہیں جن کو یو اے ای کا گولڈن ویزا ملا ہو، اس سے قبل بھی کئی پاکستانی اداکاروں کو متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزے سے نوازا جاچُکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
