Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سحر خان کو پرینکا چوپڑا سے متعلق بیان دینے پر کڑی تنقید کا سامنا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سحر خان کو بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا سے متعلق بیان دینے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سحر خان سے میزبان نے سوال کیا تھا کہ ایسا کونسا کردار ہے جسے آپ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟

جس پر سحر خان نے جواب دیا کہ اپنے کریئر کے آغاز سے ہی مجھے ایک کردار کرنے کا بہت شوق ہے، فلم ’برفی‘ میں پریانکا چوپڑا نے جنونی (سائیکو پیتھ) جیسا کردار ادا کیا تھا، میں چاہتی ہوں اس طرح کا کوئی کردار ادا کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں اس طرح کا کوئی کردار ہو جہاں میں پاگل، جنونی بنوں، مجھے لگتا ہے کہ ایسا کردار میں اچھا کروں گی۔

برفی میں پریانکا چوپڑا کے کردار کو “پاگل” کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ سحر خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اس تنقید کے بعد اداکارہ سحر خان نے اپنے دیے گئے بیان پر معافی مانگ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سحر خان نے کہا کہ “ایک حالیہ انٹرویو میں میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں ایک معذور شخص کا کردار کرنا چاہتی ہوں لیکن میں نے غلطی سے کچھ اور کہہ دیا، مجھے سوال کا جواب دینے سے پہلے اپنے خیالات کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا تاکہ بہتر انداز میں بیان کیا جا سکے”۔

ان کا کہنا تھا کہ “دماغی معذوری اور خصوصی افراد کا میں احترام کرتی ہوں اور یہ لوگ ہمارے لیے بہت اہم ہیں، اس لیے اگر میں نے غیر ارادی طور پر کسی کو تکلیف پہنچائی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں”۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version