بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے بیٹیوں کو ملک و قوم کا مستقبل قرار دیدیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’جوان‘ کی غیرمعمولی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔
شاہ رخ خان کے ایک مداح نے ٹوئٹر پر بتایا کہ میری 2 سالہ بیٹی نے فلم جوان دیکھ کر گھر واپسی پر ایک پوسٹر بنایا جس میں گلابی رنگ نمایاں تھا کیونکہ اس کے خیال میں جوان میں ’گرل پاور‘ کو دکھایا گیا ہے۔ اسے وکرم راٹھور بھی پسند آیا۔
شاہ رخ خان نے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بیٹی بالکل صحیح سمجھی ہے۔ فلم ’ جوان ‘ واقعی گرل پاور سے متعلق ہے۔
بالی ووڈ کے کنگ خان نے کہا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا مستقبل ہیں۔ اس بات سے وکرم راٹھور کو بھی اتفاق ہے۔ اپنی بیٹی کو میرا پیار اور دعائیں دیجئے گا۔
واضح رہے کہ فلم جوان میں شاہ رخ خان کا نام وکرم راٹھور ہے اور یہ گلوبل باکس آفس پر تیزی سے 500 کروڑ کمانے والی فلم بن گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
