Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنجے دت اور ارشد وارثی کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کیا ‘منا بھائی 3’ بننے والی ہے؟
فی الوقت باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منا بھائی کا میوزک بج رہا ہے۔

سیٹ پر آنے کے بعد راج کمار ہیرانی کہتے ہیں منا واپس آگیا، سنجے دت اور ارشد وارثی نے بھی اپنے کردار ’منا بھائی‘ اور ’سرکٹ‘ کا روپ دھار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ آج کل سنجے دت اور ارشد وارثی ’ویلکم 3‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version