Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کا شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کا شادی سے متعلق افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان سے متعلق کچھ خبریں زیرِ بحث ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار کی بیٹی ایرا خان اگلے ماہ 3 اکتوبر کو نوپور شکھارے سے  شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

تاہم اب ایرا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

 

 

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ نہیں، نہیں! میری تین اکتوبر کو شادی نہیں ہورہی، میری شادی جب کبھی ہوگی تو آپ کو پتا چل جائے گا کیونکہ اس وقت میں اس قدر پرجوش ہوں گی کہ آپ کے لیے اس پر توجہ نہ دینا مشکل ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version