ماہرہ خان پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے اداکارہ ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور وی جے کیا جبکہ انہوں نے اداکاری کا آغاز اپنی پہلی فلم بول سے کیا۔ تاہم ڈرامہ سیریل ہمسفر ان کی وجہ شہرت بنا۔اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
ماہرہ خان پاکستان کے کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں کا حصہ رہی ہیں اور انہوں نے ملک کے تقریباً تمام ہی بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

اگرچہ ماہرہ کی حقیقی زندگی میں جلد ہی دلہن بننے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، تاہم انہوں نے ابھی ایک معروف ڈیزائنر کا برائیڈل شوٹ کیا ہے جس میں وہ بے حد حسین لگ رہی ہیں دیدہ زیب عروسی لباس میں ان کی دلفریب ادائیں ان کی حسن کو مزید بڑھا رہیں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں