بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زینت امان کا کہنا ہے کہ ہر عورت کو مالی اعتبار سے خود مختار ہونا چاہیے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زینت امان نے ایک چیٹ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر عورت کو پُراعتماد اور مالی اعتبار سے خود مختار ہونا چاہیے، یہ انہیں اپنے لیے درست فیصلہ اور اپنے مستقبل کو خود کنٹرول کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب خواتین کے پاس مالی وسائل اور مواقع ہوتے ہیں تو وہ تمام تر رکاوٹوں پر قابو پا سکتی ہیں، اپنے شوق کو آگے بڑھا سکتی ہیں اور اپنے مقاصد و خوابوں کو حاصل کرنے کے لیے اقدامات اُٹھا سکتی ہیں، اس طرح وہ اپنے ایک نئے اور بہترین ورژن میں ڈھل جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ 71 سالہ اداکارہ نے 1971 میں فلم ’ہلچل‘ کے ایک سائیڈ رول سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا پھر فلم ’ہرے راما ہرے کرشنا‘ میں نوجوان بھولی مگر منشیات کی عادی لڑکی کا کردار شاندار انداز میں ادا کیا اور شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
