Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا، کرینہ کپور

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شادی کے حوالے سے اپنی رائے پیش کر دی۔

 کہا ہے کہ شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا، رشتے میں عزت ہونی چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں کرینہ کپور سے کچھ سوالات کیے جس میں سے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ سیف پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں، میں خوش ہوں کہ میں ان سے 10 سال چھوٹی ہوں۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ کوئی نہیں کہے گا کہ سیف 53 سال کے ہو گئے ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ لوگ میرے اور سیف کے مختلف مذہب اور ہمارے درمیان عمر کے فرق پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

 ہمارے درمیان سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اس وقت سیف علی خان 53 جبکہ کرینہ کپور 42 برس کی ہیں اور دونوں کے 2 بچے ہیں۔

یاد رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012ء میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیف علی نے 1991ء میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی جو ان سے 13 سال بڑی تھیں لیکن سیف اور امریتا سنگھ کے درمیان 2004ء میں طلاق ہو گئی تھی۔

امریتا سنگھ سے ان کے 2 بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version