Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کترینہ کے تنقیدی جملے گولی کی طرح پیوست ہوجاتے ہیں، وکی کوشل

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل کا کہنا ہے کہ کترینہ کے تنقیدی جملے گولی کی طرح پیوست ہوجاتے ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والدین اگر فلم میں کوئی خامی دیکھیں تو بہت نرم انداز میں بتاتے ہیں جیسے دیکھ یار، یہ سب اچھا تھا پر۔۔۔۔۔  لیکن کترینہ کے جملے گولی کی طرح پیوست ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کچھ اچھا ہو تو وہ تعریف کرتی ہے لیکن اگر اسے کچھ اچھا نہیں لگے گا تو وہ بالکل صاف صاف بتا دے گی۔

وکی کوشل نے کہا کہ وہ کترینہ کی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ کترینہ کی فیملی بہت زندہ دل ہے اور ان میں بناوٹ نہیں ہے، وہ کسی بھی دوسری فیملی کی طرح ہے، جب بھی موقع ملتا ہے میں ہمیشہ ان کے ساتھ گھوم پھر رہا ہوتا ہوں۔

وکی کوشل نے کہا کہ جب کترینہ کے تمام بہن بھائی گھر پر ہوں تو دعوت کا سا سماں ہوتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version