Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی سے بھاگنا بیوقوفی ہے، منشا پاشا

پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ شادی سے بھاگنا بیوقوفی ہے۔

  حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پہلی شادی اور پھر طلاق کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں ہے لیکن اس بارے میں سب کو پتا ہے کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی اور اس کی تکلیف سے نکلنے میں تقریباً 5 سال کا عرصہ لگا۔

منشا پاشا نے کہا کہ ان کی اسی عادت نے انہیں اس تکلیف سے نکلنے میں مدد فراہم کی، کیونکہ جب ایک رشتہ ٹوٹ رہا ہوتا ہے تو ارد گرد کے لوگ مسلسل نصیحت اور مشورے دیتے ہیں، جو مثبت بھی ہوسکتے ہیں لیکن وہ وقت ایسا ہوتا ہے جب آپ کو اپنے اندر کی آواز سننی چاہیئے نہ کہ لوگوں کی۔

اداکارہ نے کہا انہیں امید نہیں تھی کہ ان کا رشتہ اس طرح ختم ہوگا اور اس تکلیف سے نکلنے میں انہیں کافی وقت لگا کیونکہ جب دو انسان ایک رشتے میں بندھے ہوتے ہیں تو دونوں کی زندگیاں اور خاندان بھی ایک ساتھ جڑ جاتا ہے، ایک دوسرے کی عادت ہوجاتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پھر جب یہ ہی رشتہ ختم ہوتا ہے تو یہ بہت تکلیف دہ عمل ہوتا ہے کیونکہ ایک دوسرے کی عادت ہوتی ہے اور اس عادت سے نکلنے میں، اپنی ذات کے بارے میں سوچنے میں وقت لگتا ہے۔

منشا پاشا نے کہا کہ شاید اسی تکلیف سے بچنے کے لئے آج کل کے نوجوان شادی کے رشتے میں بندھنے کی بجائے، صرف تعلقات قائم کرنے پر یقین رکھتے ہیں کہ جب شادی کا رشتہ ہی نہیں ہوگا تو طلاق بھی نہیں ہوگئی، گھر والوں کی سننا نہیں پڑے گی، کوئی سوال یا کوئی نصیحت نہیں ہوگی۔

انہوں نے ایسی سوچ رکھنے والوں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ اس خوف سے شادی سے بھاگنا بیوقوفی ہے، زندگی میں ہر چیز کو موقع دینا چاہیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version