Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اریشہ رازی نے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے کیا بڑا انکشاف؟

اریشہ رازی ایک کم عمر اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے ڈراموں میں بطور چائلڈ اسٹار کے اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں اور بچپن سے ہی مختلف ڈراموں اور اشہارات میں کام کرتی رہیں ہیں۔

اریشہ کی بڑی بہن سارہ رازی  بھی چائلڈ اسٹار کے طور پر شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ اریشہ رازی کئی مشہور پاکستانی ڈراموں جیسے “دکھاوا”، “دل پہ زخم کھائے،” “چورہا،” “چاند کی پریاں،” “مکافت” اور “تیرے عشق کے نام” میں جلوہ گرہو چکی ہیں۔ اریشہ رازی کو اپنے دلکش انداز کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا۔ عرشہ رازی نے چند پہلے خوش قسمت مداحوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں انہوں نے شادی کے بعد اپنی زندگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب بھی دیا۔

 

شادی کے بعد آپ کی زندگی کیسے بدلی؟” اریشہ رازی نے لکھا کہ نکاح کے بعد میری زندگی مزید خوبصورت ہو گئی ہے۔ شکر الحمدللہ! اریشہ نے جو پوسٹ شیئر کی ہے اسے یہاں پیش کیا جارہاہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version