Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اچانک گولی لگنے سے جاں بحق

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ویڈیو بناتے ہوئے اچانک گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے مظفر آباد میں 3ماہ قبل سہیل نامی ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا تھا، پولیس نے اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز مقتول کے تین دوستوں کو حراست میں لیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے اتفاقیہ طور پرگولی چل جانے سے سہیل کی موت واقع ہوگئی اور انہوں نے خوف کے باعث اس کی لاش ایک خالی گراؤنڈ میں زمین کھود کر دبا دی۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش گڑھے سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے؟ اس پر مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version