گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنے انتقال کی خبروں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا کہنا ہے کہ ابھی زندہ ہوں، ہر سال میرے مرنے کی سوشل میڈیا پر نیوز دی جاتی ہے اور ہر بار وہ جھوٹی ثابت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موت کا ایک دن معین ہے اور جس گھڑی موت آنی ہے اس کو کوئی بدل نہیں سکتا۔ یہ سب پاک پروردگار کو معلوم ہے۔
اس حوالے سے معروف گلوکار کے بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے والد صحیح سلامت ہیں اور ان کے بارے میں فیک نیوز چلائی گئی ہے۔ الحمداللہ ہم لوگ لندن میں خیریت سے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
