Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’الفا براوو چارلی‘ کے مشہور کردار کے والد انتقال کر گئے

مشہور پاکستانی ڈرامے ’الفا براوو چارلی‘ میں’کیپٹن کاشف ‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار عبداللہ محمود کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔

حال ہی میں ریٹائرڈ کرنل سید قاسم شاہ ( گل شیر ) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کیپٹن ریٹائرڈ عبداللہ محمود ( کاشف) کے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

سید قاسم شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عبداللہ اور ان کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار  اور تعزیت کی ہے۔

 

 

  یاد رہے کہ الفا براوو چارلی پہلی بار 1998 میں نشر ہوا جسے عوام نے بےحد پسند کیا اور اس کے کرداروں کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔

 الفا براوو چارلی میں عبداللہ محمود کو کیپٹن کاشف کے کردار میں، ریٹائرڈ کرنل سید قاسم شاہ کو “گل شیر” اور فراز انعام کو “کیپٹن فراز” کے کردار میں دکھایا گیا، جس نے شو کی مقبولیت میں اضافہ کیا۔

ڈرامے میں ایک موقع پر، کاشف کرمانی کے کردار کو سیاچن کی جنگ میں اپنی ٹانگیں کھوتے ہوئے دکھایا گیا تھا، یہ ایک ایسی کہانی ہے جس نے شائقین کو بہت متاثر کیا۔

یہاں تک کہ افواہیں تھیں کہ ریٹائرڈ کیپٹن عبداللہ محمود واقعی اس طرح کی انجری کا شکار ہوئے ہیں، لیکن بعد میں ان افواہوں کی تردید کر دی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version