Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حریم شاہ کو ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے نہ کھیلنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ نہ صرف ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے بلکہ ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ کا حصہ بھی نہیں بن سکے۔

گزشتہ روز نسیم شاہ کی لندن کے اسپتال میں کندھے کی کامیاب سرجری ہوئی جس کے بعد وہ اس وقت اسپتال میں ایڈمٹ ہیں جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

سرجری کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نسیم شاہ اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے اور پوچھنے لگے کہ کیا میری ماں مجھ پر فخر کرتی ہوں گی؟میری ماں دنیا کی بہترین ماں تھیں۔

نسیم شاہ کی ویڈیو پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹر کو جلد کرکٹ کے میدان میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ٹک ٹاکر نے نسیم شاہ کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مایوس کُن انداز میں کہا کہ “آپ کے بغیر کرکٹ ورلڈ کا میدان ادھورا ہے”۔

ان کا کہنا تھا کہ “اُمید ہے کہ ہم بہت جلد آپ کو فیلڈ پر دیکھیں گے”۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں