Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرہ آفاق ترک سیریز ‘کورولش عثمان’ کے ہیرو کراچی پہنچ گئے

شہرہ آفاق ترک سیریز ‘کورولش عثمان’ کے ہیرو براق اوزچیویت کراچی پہنچ گئے ہیں۔

حال ہی میں شہرہ آفاق ترک سیریز ‘کورولش عثمان’ کے ہیرو براق اوزچیویت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

تصویر میں اداکار کو جہاز میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

شیئر کی گئی تصویر میں اداکار نے سیاہ رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور کیپشن میں کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

   یاد رہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستان آنے سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

 واضح رہے کہ ترک اداکار براق اوزچیویت نجی برانڈ کے پرفیوم کے سفیر کے طور پر پاکستان آئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version