Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل اور حماس کے درمیان راکٹ حملے؛ شوبز شخصیات نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھادی

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کی صورتحال پر پاکستان کی شوبز شخصیات نے ردِعمل دیتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھادی ہے۔

فلسطینیوں پر کئی سالوں سے جاری مظالم کے بعد حماس کی جانب سے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو سمندر، زمین اور فضا سے اچانک حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ان حملوں کے بعد اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں تقریباً 370 افراد جاں بحق اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

اسی دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے دنیا میں امن کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکارہ صبا قمر نے ’دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہوگا‘ کا نعرہ لکھا۔

اداکارہ ارمینہ خان نے لکھا کہ “میری رائے میں فلسطینی دنیا میں سب سے بہادر لوگ ہیں، انہیں کسی کی سپورٹ نہیں ہے اور دنیا ان کے خلاف ہے، میرے خدا میں ان چھوٹے بچوں کے لیے خوفزدہ ہوں جو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے”۔

اداکارہ نے لکھا کہ “وہ لوگ جو شاید نہیں جانتے کہ غزہ ایک کھلی جیل کی طرح ہے، وہاں رہنے والے لوگ آسانی سے اپنے گھر سے باہر نہیں جا سکتے اور انہیں بھوکا رہنا پڑتا ہے اور قتل کردیے جاتے ہیں اور پھر آپ کہتے ہیں کہ وہ ان مظالم کا جواب بھی نہ دیں”؟

اس کے علاوہ ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’تشدد، تشدد کو جنم دیتا ہے، میری خواہش ہے کہ دنیا فلسطین کی مدد کرے تاکہ ہم اس طرح کی خونریزی نہ دیکھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version