Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکارہ کی کزن اور بہنوئی اسرائیل میں ہلاک

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ مدھرا نائیک کی کزن اور بہنوئی اسرائیل فلسطین کشیدگی کے دوران ہلاک ہوگئے۔

حال ہی میں اداکارہ مدھرا نائیک سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے کزن اور بہنوئی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں بھارتی نژاد یہودی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں مقیم ان کی کزن اور کزن کے شوہر (بہنوئی) ہلاک ہوگئے ہیں، اس وقت میں اور ہماری فیملی جس درد کا سامنا کررہے ہیں اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو سمندر، زمین اور فضا سے اچانک حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ان حملوں کے بعد اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ پر شدید فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں تقریباً سیکڑوں افراد جاں بحق اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچُکے ہیں۔

غیر  ملکی نشریاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق حماس کے الاقصیٰ آپریشن کے آغاز اور اسرائیل کے جوابی حملوں میں اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 1200 تک پہنچ چکی ہے جبکہ غزہ میں 900 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version