Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوگ میری کاپی کرکے پیسہ کما رہے ہیں، اداکارہ میرا

ماضی کی معروف فلمسٹار میرا جی نے کہا ہے کہ لوگ میری کاپی کرکے پیسہ کما رہے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ لوگ میری کاپی کرکے پیسہ کما رہے ہیں، میں اُن لوگوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بنی ہوئی ہوں جو میرا مذاق اُڑاتے ہیں لیکن میں اس کے باوجود بھی اللہ کی شُکرگزار ہوں کہ مجھے وہ مقام عطا کیا کہ آج لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک 150 سے زائد فلمیں کی ہیں اور مجھے اپنی تمام فلمیں پسند ہیں لیکن مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ جب مجھے بالی ووڈ فلم ‘جب تک ہے جان’ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تو میں نے انکار کردیا تھا۔

اسی انٹرویو میں میرا نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بتایاکہ ہر انسان اپنی زندگی میں ذہنی مسائل کا شکار ہوتا ہے، اسی طرح ماضی میں مجھے بھی ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن لوگوں نے یہ خبریں پھیلائیں کہ امریکا میں مجھے پاگل خانے بھجوایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معروف شخصیات سے متعلق اسکینڈلز سامنے آتے رہتے ہیں لیکن مجھے پاگل خانے بھجوانے کی خبر جھوٹی ہے، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version