عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حال ہی میں گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو ایک خاص مداح سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم اپنی خاص مداح سے باتیں کررہے ہیں اور گفتگو کے آخر میں اُس سے محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں جس پر اُن کی مداح بےحد خوش ہوتی ہے۔
اداکار کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی ایک مسجد سے عاطف اسلم کی اذان دیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
Atif Aslam giving Azaan in a mosque in Orlando #atifaslam pic.twitter.com/wqbhUzQNqN
— Aish (@ashwrymthws) October 7, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
