معروف بھارتی اداکارگپی گریوال کرتارپور پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی اداکارگپی گریوال سمیت دیگر نامور بھارتی فنکار کرتارپور پہنچ گئے ہیں، جہاں پاکستانی اداکار افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور فلم ڈائریکٹر سید نور اور شیخ عابد نے استقبال کیا۔
کرتارپور آنے والے دوسرے بھارتی فنکاروں میں بنوں ڈھلوں، کرم جیت انمول، تنوں گریوال، حشنین چوہان، جمی شرما، یگراج سنگھ، بی این شرما اور امردیپ گریوال شامل ہیں۔
اس موقع پر پاکستان اور بھارت سے آئے ہوئے یاتریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، شرکا نے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بنائیں اور سیلفیاں بھی لیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بھارتی اداکار دربار صاحب کرتار پور آچکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
