بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کی بیٹی اِرا خان نے خود کی صحت سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اِرا خان نے بتایا کہ مجھے یہ بات قبول کرنے میں 4 سال لگے کہ میں ڈپریشن میں مبتلا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے ڈپریشن جیسے مسئلے سے اکیلے ہی نمٹنے کی کوشش کی لیکن پھر احساس ہوا کہ اس میں والدین کی ضرورت پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کالج میں تھی اور میں نے مشاہدہ کیا کہ میں اچھا محسوس نہیں کر رہی اور یہ معاملہ آہستہ آہستہ خرابی کی طرف جارہا ہے۔
اِرا خان کے مطابق ایک وقت ایسا آیا کہ میں نے کھانا پینا چھوڑ دیا اور تب جاکر مجھے احساس ہوا کہ معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔
اداکار عامر خان کی بیٹی نے مزید بتایا کہ میں پچھلے 5 سال سے علاج کروا رہی ہوں، 3 سال سے ادویات لے رہی ہوں اور پچھلے سال جاکر میں نے اس بات کو کھُلے دل سے قبول کیا کہ مجھے ڈپریشن ہے۔
خیال رہے کہ ارا خان کی منگنی 2022 میں اُن کے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے ہوئی جبکہ اُن کی شادی 3 جنوری 2024 کو ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
