Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بڑا نام چل بسا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف افسانہ و ڈرامہ نگار لائق زادہ لائق انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز پشتو شاعر، افسانہ و ڈرامہ نگار لائق زادہ لائق کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

  معروف شاعر و مصنف لائق زادہ لائق نے 500 سے زیادہ ریڈیو اور 12 ٹی وی ڈرامے لکھے ہیں۔

 

 

اس کے علاوہ معروف افسانہ اور ڈرامہ نگار لائق زادہ لائق 120 افسانے اور 36 کتابیں لکھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ شعبۂ ادب میں ان کی خدمات کے پیشِ نظر انہیں صدارتی اعزاز، قومی و بین الاقوامی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version