Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یک طرفہ یا دو طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتی، شائستہ لودھی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ میں یک طرفہ یا دو طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ محبت اگر نہ ہو تو زندگی بیکار ہوتی ہے اور اگر ہوجائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یک طرفہ یا دو طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتی ہیں، محبت محبت ہے اور اسے بے لوث ہونا چاہیے، ضروری نہیں کہ آپ کسی سے محبت کریں تو وہ بھی آپ سے محبت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ آپ کو اچھے لگ سکتے ہیں اور بار بار لگ سکتے ہیں، لیکن، عشق اور محبت صرف ایک بار ہوتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version