معروف بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 3 نومبر کی صبح بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید ممبئی میں نامناسب کپڑے پہنے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں جس کے بعد اداکارہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔
اداکارہ کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں بھارت کی خواتین پولیس اہلکاروں کو عرفی کو زبردستی ریسٹورنٹ سے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے باہر خاتون پولیس نے عرفی سے سوال کیا کہ اتنے چھوٹے کپڑے پہن کر کون گھومتا ہے؟، جس پر عرفی نے کہا کہ میری مرضی، اداکارہ نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس کے کہنے پر مجھے گرفتار کرنے آئی ہیں، میں نہیں جاؤں گی جس کے بعد خاتون پولیس نے انہیں زبردستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھا دیا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سیاسی جماعت بی جے پی رہنما چترا واگھ نے ممبئی کی سڑکوں پر بے حیائی پھیلانے پر پولیس کو عرفی کیخلاف شکایت درج کرنے اور گرفتار کرنے کا کہا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
