Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کے ساتھ اُن کی ہیروئن بننے کے علاوہ کوئی کردار نہیں ادا کرنا چاہتی، مادھوری ڈکشت

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ وہ سُپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اُن کی ہیروئن بننے کے علاوہ کوئی کردار نہیں ادا کرنا چاہتی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 کی دہائی میں معروف ڈائریکٹر سورج برجاتیا کی پسندیدہ ہیروئن مادھوری ڈکشت ہوا کرتی تھیں۔

ڈائریکٹر سورج برجاتیا نے بالی ووڈ کی ہٹ فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ میں مادھوری کو فلم میں سب سے بڑی بہو ‘سادھنا شرما’ کا کردار پیش کیا تھا جسے بعد ازاں اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی (تبو) نے نبھایا۔

اس فلم کو 5 نومبر 1999 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

مادھوری نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جب اس فلم کے لیے کاسٹنگ کی جارہی تھی تو ڈائریکٹر نے ان سے رابطہ کیا۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے یہ کردار اداکار سلمان خان کی وجہ سے نہیں کیا کیونکہ انہوں نے 1994 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ میں سلمان کی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا لہٰذا وہ نہیں چاہتی تھیں کہ مداح انہیں سلمان کے ساتھ بھابھی اور دیور کے کردار میں دیکھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version