Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکارہ دوران پلاسٹک سرجری چل بسیں

برازیل سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ لوانا اینڈریڈ ساؤ پالو کے دوران پلاسٹک سرجری انتقال کر گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور 29 سالہ اداکارہ لوانا اینڈریڈ ساؤ پالو کے اسپتال میں گھٹنے سے چربی نکلوانے کی پلاسٹک سرجری کیلئے آئی تھیں۔

 ان کی سرجری ڈھائی گھنٹے پر مشتمل تھی کہ اسی دوران لوانا کا دل بند ہوگیا، ڈاکٹرز نے پلاسٹک سرجری چھوڑ کر ان کے دل کا فوری علاج کرنے کی کوشش کی اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر کو بیک وقت دل کے 4 دورے پڑے تھے جس کی وجہ دل سے پھیپھڑوں تک خون پہنچانے والی شریانوں میں خون کے لوتھڑے جم گئے جو ان کی موت کی وجہ بنے۔

دوسری جانب انفلوئنسر کی موت پر برازیل کے مشہور فٹ بالر نیمار نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version