Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیصل قریشی پنجابی فلموں میں قدم رکھنے کیلئے تیار

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی جلد فلم ”منگو جٹ” سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف ہدایت کار ابوعلیحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیصل قریشی کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں ہدایتکار نے بتایا کہ فلم منگو جٹ آئندہ برس عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

معروف ہدایت کار ابوعلیحہ نے لکھا کہ فلم کے مرکزی کردار میں فیصل قریشی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

 ابوعلیحہ کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے جبکہ کاسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے، خاتون کے مرکزی کردار کے لیے 3 بڑی اداکاراؤں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جلد کسی کو فائنل کر لیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version