Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکار جواد احمد کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف پاکستانی گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار جواد احمد نے اپنے والد کے انتقال کی خبر دی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے والد پروفیسر توقیر احمد  لاہور میں انتقال کرگئے ہیں، والد کی نماز جنازہ آج  ہماری رہائشگاہ جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی، انہوں نے لواحقین میں ایک بیٹی اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

جواد احمد نے اپنی پوسٹ میں والد کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی۔

گلوکار کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version