Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حریم شاہ قومی کرکٹرز کی حمایت میں بول پڑیں

پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ قومی کرکٹرز کی حمایت میں بول پڑیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی اور پھر میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد جہاں شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ “غیر صحت بخش خوراک، دھاندلی سے بھرپور امپائرنگ اور انتہا پسند ہجوم، اس طرح بھارت نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالا”۔

انہوں نے آئی سی سی کو ٹیگ کر کے مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “میری درخواست ہے کہ مستقبل میں بھارت سے کسی بھی میگا ایونٹ کی میزبانی نہ کروائی جائے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان ایونٹ میں حصہ نہیں لے گا”۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version