Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاکر حریم شاہ کو “بگ باس سیزن 17” کی پیشکش

آئے روز متنازع خبروں کا حصہ بننے والی نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو “بگ باس سیزن 17″ میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی تصویر ایک پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے نیلے اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

انہوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بگ باس کے سیزن 17 کے لیے بُلایا گیا ہے، آپ لوگ بتائیں میں اس پیشکش کو قبول کر کے بگ باس میں جاؤں یا نہیں؟

حریم شاہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو “بگ باس” کے  سیزن 17 کا آغاز گزشتہ ماہ 15 اکتوبر سے ہوا تھا، اب تک اس شو کی 30 اقساط نشر ہوگئی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version