معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے قومی کرکٹر نسیم شاہ کو ماڈلنگ میں قدم رکھنے کا مشورہ دیدیا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ پیارا ہے اور میں نے نہ صرف اسے دیکھا بلکہ اس سے بات بھی کی ہے اور ملاقات بھی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری نسیم شاہ سے اچھی دعا سلام بھی ہے اور مجھے اس کی جو بات اچھی لگتی ہے وہ بہت کیوٹ اور سادہ بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ معصوم بھی ہے، جب لوگ کیمرا پر آنے کے لئے خصوصی تیاری کرتے ہیں اور پتا ہوتا ہے کہ اس سوال کا جواب میں نے یہ دینا ہے یا اس پر یوں بولنا ہے، یہ چیز اُس کو ابھی نہیں آتی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
