Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ مریم نفیس کرکٹر اعظم خان کے حق میں بول پڑیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مریم نفیس قومی کرکٹر اعظم خان کی حمایت میں سامنے آ گئیں۔

حال ہی میں کرکٹر اعظم خان نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2023ء کے دوران اپنے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگا کر بیٹنگ کی تھی جس کی وجہ سے پی سی بی نے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

Pakistans Azam Khan Displays Palestine Flag On Bat, PCB Slaps Fine Of 50  Percent Match Fees As He Breaches ICC Code Of Conduct | Cricket News | Zee  News

اعظم خان پر جرمانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پی سی بی اور آفیشلز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے جرمانہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اب اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اعظم خان کی تصویر شیئر کی اور کھلاڑی پر فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ “پوری دنیا فلسطین کے حق میں کھڑی ہے لیکن ہم مسلسل منافقت میں جی رہے ہیں، ہم اسرائیل کو تسلیم تو نہیں کرتے لیکن المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو حق کا ساتھ دینے بھی نہیں دیتے”۔

مریم نفیس نے اعظم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ “مجھے آپ کی اخلاقیات اور فلسطینیوں کے لیے ہمدردی پر فخر ہے”۔

اداکارہ کی جانب سے کھلاڑی کے دفاع میں شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تاہم اب پی سی بی کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے ’’میچ آفیشلز کی جانب سے اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا جس کو پی سی بی نے جائزہ لینے کے بعد معاف کرنے کا فیصلہ کیا‘‘۔

واضح رہے کہ کسی بھی کھلاڑی یا آفیشلز کو ایسی کسی بھی چیز کے پہننے، دکھانے یا اپنے سازو سامان کے ذریعے ذاتی پیغامات کو پہنچانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

اس کے لیے کھلاڑی یا ٹیم آفیشلز کو ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی پہلے سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

Exit mobile version