Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہاجرہ خان نے چیئر مین پی ٹی آئی پر عائد کیے گئے شرمناک الزامات سے متعلق ایک اور بڑا دعویٰ کر دیا

پاکستانی اداکارہ ہاجرہ خان نے چیئر مین پی ٹی آئی پر عائد کیے گئے شرمناک الزامات سے متعلق ایک اور بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

حال ہی میں چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اپنی کتاب شائع کرنے کے بعد خبروں کی زینت بننے والی ہاجرہ خان نے ایک اور انٹرویو میں بھرپور انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ اللہ تعالیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنا نوازا شاید وہ اس کے قابل نہیں تھے، چیئرمین پی ٹی آئی سے میری پہلی ملاقات کراچی میں جبکہ دوسری ملاقات فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ہوئی۔ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات پر پُرجوش اور گھبراہٹ کا شکار تھی ‘۔

ہاجرہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی شخصیت کے بارے میں تجسس تھا، اس لیے انہیں جاننے کی کوشش کی۔ ‘میری اُن سے پہلے دوستی اور پھر دوستی پلس ہوگئی۔ انکا حلقہ احباب متاثر کن نہیں تھا۔’

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ ’ چیئرمین پی ٹی آئی سےاختلافات کی وجہ منشیات نہیں کچھ اور تھی۔ میں نے کتاب میں سب سچ لکھا اور اُس کے ثبوت موجود ہیں جبکہ میں ان تمام باتوں کا دفاع بھی کرسکتی ہوں ‘۔

Exit mobile version