عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی “ڈیپ فیک” یعنی جعلی ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔
دیگر بھارتی اداکاراوْں کی طرح پریانکا کی ویڈیو بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے لیکن اس بار ویڈیو میں اداکارہ کا چہرہ نہیں بلکہ آواز کو تبدیل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اصل ویڈیو سے پریانکا چوپڑا کی آواز اور جملوں کو جعلی برانڈ پروموشن سے بدل دیا گیا ہے۔
مذکورہ جعلی ویڈیو کلپ میں، پریانکا چوپڑا اپنی سالانہ کمائی کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک برانڈ کی تشہیر کررہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا کی ڈیپ فیک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے، تاہم ابھی تک اداکارہ کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔